: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 3 اگست (یو این آئی) مٹیامحل سے عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی عاصم احمد خان نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال ان کے والد کے خلاف چھیڑخانی کا جھوٹا مقدمہ درج کراسکتے ہیں۔ مسٹر خان نے آج یہاں بتایا کہ ان والد شمیم
احمد خان نے اس سلسلے میں ایک خط دہلی پولیس کو بھیجا ہے۔ اس خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے ایم ایل اے بیٹے عاصم نے یہ بتایا ہے کہ مسٹر کیجریوال اور ان کے ساتھی میری دکان پر کچھ خواتین کو بھیج کر میرے اوپر چھیڑ خانی کا فرضی مقدمہ دائر کرنا چاہتے ہیں۔